کورونا کے 121 نئے کیسز، ایبٹ آباد ایک، کراچی میں دو مزید ہلاکتیں

کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایبٹ آباد میں ایک جبکہ کراچی میں مزید دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اس وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 121 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس وقت پاکستان بھر میں کورونا کے 13 ہزار 324 مشتبہ کیسز ہیں۔ ان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1106 مشتبہ کیسز رجسٹر ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں دو ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق
ادھر اسلام آباد کے پولی کلینک میں دو ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد 28 ڈاکٹرز کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
اس سے قبل پولی کلینک کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں رہائشی ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہاسٹل سیل کر دیا گیا تھا۔
اس سے قبل پولی کلینک کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں رہائشی ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہاسٹل سیل کر دیا گیا تھا۔
ConversionConversion EmoticonEmoticon
Note: only a member of this blog may post a comment.