(Youtube)(سویانوالہ۔۔..‏روسی میزائل زمین سےبراہ راست سٹیلائٹ تباہ کرسکتاہے،امریکی اسپیس کمانڈ....‏حکومت پاکستان نےکورونا وائرس کا پھیلاؤروکنےکیلئےتیزی سےاقدامات کیے،آئی ایم ایف...‏کورونا سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ ہر فرد اپنی ذمہ داری کا احساس کرے، وزیر اعظم ۔۔۔۔‏اگر کسی بزنس کو کوئی مشکل پیش آرہی ہے تو ہمیں آگاہ کریں ، گورنر اسٹیٹ بینک.. ۔۔۔۔)

ہیپاٹائس سی کی دوا سے کورونا کے 11 مریضوں کی صحتیابی کا دعویٰ

ہیپاٹائس سی کی دوا سے کورونا کے 11 مریضوں کی صحتیابی کا دعویٰ



چین میں ہیپاٹائٹس سی کیخلاف استعمال کی جانے والی دوائی سےکورونا وائرس کے 11 مریض صحت یاب ہونےکا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

چینی فارماسیوٹیکل کمپنی کی ٹیم کے مطابق ہیپاٹائسس سی کے خلاف استعمال کی جانے والی دوائی کورونا وائرس کے مریضوں کوصحت یاب کرنے میں معاون ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائسس سی کے لیے گونوو کے نام سے فروخت ہونے والی دوائی کو ایچ آئی وی کے لیے استعمال کی جانے والی ایک دوائی کے ساتھ ملا کر کوویڈ -19 سے متاثرہ 11 افراد کو دی گئی تھی۔


سائنسدانوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس دوائی نے شدید مضر اثرات پیدا نہیں کیے اور یہ محفوظ ہے جس سے انہیں ایک امید کی کرن نظر آئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے سائنسدان دن رات کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جون 2021 سے پہلے کورونا وائرس کی ویکسین نہیں ہو سکتی۔ 

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 24 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہیں
Previous
Next Post »

ConversionConversion EmoticonEmoticon

Note: only a member of this blog may post a comment.